سول ایوی ایشن کے عملے نے مسافر کو لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹا دیا

نقدی اور دیگر قیمتی سامان واپس مل جانے پر مسافر نے سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کی تعریف کی


Staff Reporter April 20, 2023
فلائی جناح کے مسافر ارشد زبیر صدیقی 21 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات ایئرپورٹ پر بھول گئے تھے، فوٹو: ایکسپریس

سول ایوی ایشن کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کو لاکھوں روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹا دیا۔

سی اے اے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز کے مسافر کے لاکھوں روپے، لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات واپس کر دیے گئے۔

فلائی جناح کے مسافر ارشد زبیر صدیقی 21 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات ایئرپورٹ پر بھول گئے تھے ۔

ڈپٹی ویجیلنس افسر رسول بخش اور ڈی ڈی آپریشنز ملک عمران نے رقم و دیگر اشیا مسافر کے سپرد کیں۔

نقدی اور دیگر قیمتی سامان واپس مل جانے پر مسافر نے سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں