مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں نمازِعید کا روح پرور اجتماع لاکھوں افراد شریک

متحدہ عرب امارات ، ترکیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک April 21, 2023
لاکھوں مسلمانوں نے امت مسلمہ کی خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں کیں:فوٹو:سوشل میڈیا

سعودی عرب میں عید الفطرآج منائی جا رہی ہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید ادا کر دی گئی ۔

سعودی عرب میں عید کی نماز کےسب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر آگیا، عید آج ہوگی

کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید آج منائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اس سال بھی کچھ لوگ آج جبکہ کچھ کل عید منائیں گے۔ بھارت، ایران ، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں کل یعنی ہفتہ 22 اپریل کو عید منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |