نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک April 21, 2023
نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق کہ نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں