بابراعظم نے کس سینئر کرکٹر سے عیدی کا مطالبہ کیا

پی سی بی نے ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کردی


ویب ڈیسک April 21, 2023
پی سی بی نے ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کردی (فوٹو: ٹوئٹر)

نیوزی لیںڈ کے خلاف سیریز کا چوتھا ٹی20 منسوخ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم نے افتخار احمد سے عیدی سے مطالبہ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کرکٹرز ایک دوسرے کے ہمراہ تفریح کررہے ہیں جبکہ کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان سینئر بیٹر افتخار احمد سے عیدی مانگ رہے ہیں۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، جس کے باعث شائقین شدید مایوس نظر آئے تھے تاہم کرکٹرز ڈریسنگ روم میں ایک دوسرے سے گپے لگانے میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں: ''بابراعظم کے عالمی نمبر ون بیٹر بننے کا مکمل یقین تھا''

دوسری جانب سیریز پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں پاکستان 1-2 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پیر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 27 اپریل سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔