سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک April 21, 2023
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر صدر مملکت نے دو بار دستخط نہیں کیے تھے:فوٹو:فائل

عدالت عظمٰی کے فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا۔

بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عمل درآمد روک دیا تھا جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے بل کو دو مرتبہ دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں