لاہور میں لڑکے پر تشدد کرنے والے دو نامزد ملزمان گرفتار

رمش نامی لڑکے پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

رمش نامی لڑکے پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

پولیس نے نشتر کالونی میں لڑکے پر تشدد کرنے والے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رمش نامی لڑکے پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کی ہدایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔


پولیس نے تشدد کرنے والےدو ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے آصف ٹاؤن سے گرفتار کیا۔

رمش اپنی دوست شیزا کو آصف ٹاؤن اکیڈمی چھوڑنے آیا تھا جب ملزمان نے اسے پکڑ کر تشدد کیا۔ فوٹیج میں ملزمان کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزمان میں عرفان، نعیم شامل ہیں جب کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story