روس کے جنگی طیارے نے غلطی سے اپنے ہی شہر پر بم گرادیے
تین عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے
یوکرین جنگ میں شریک روس کے ایک لڑاکا طیارے نے غلطی سے اپنے ہی شہر پر بمباری کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے پائلٹ نے غلطی سے یوکرین کی سرحد کے قریب بیلگوروڈ شہر کے مرکز پر بمباری کردی۔
طیارے سے بم خوش قسمتی سے رہائشی عمارت کے نزدیک ایک سنسان سڑک پر گزرا۔ بم گرنے کی جگہ پر 60 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
بمباری میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کا ایک بلاک مخدوش ہوگیا جسے کسی نقصان کے پیش نظر خالی کرالیا گیا۔ رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں البتہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔