سبی میں کاشت کاروں نے ایف سی کی مدد سے 800 ایکڑ پر فصلیں اُگالیں
سبی کے علاقے کوٹ منڈائی میں زمین کی صورتحال بنجر، ناہموار اور دیگر مسائل کا شکار تھی
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی کوٹ منڈائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے مقامی لوگوں کو زراعت کے شعبے میں وسیع پیمانے پر وسائل فراہم کیے۔ سبی کے علاقے کوٹ منڈائی میں زمین کی صورتحال بنجر، ناہموار اور دیگر مسائل کا شکار تھی۔
مقامی قبائل کے مابین زمینی تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے بدامنی پھیل رہی تھی اور لوگ ہجرت کرکے سبی، کوہلو اور بارکھان جانے پر مجبور تھے۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لوگوں میں آگاہی پیدا کی اور زرعی شعبے میں مقامی لوگوں کو مدد فراہم کرنا شروع کی۔ بمپر کراپ پروگرام کے تحت ایک زرعی پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ ابتداء میں بمپر کراپ پروگرام کے تحت 10 ایکڑ کی زمین کو زیر کاشت لایا گیا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اس بنجر زمین کو زیر کاشت لانے کیلئے ٹریکٹرز فراہم کیے ، زمین کو ہموار کیا اس کے علاوہ سولر ٹیوب ویل کی تنصیب کی، فصل کیلئے بیج فراہم کیے اور قبائلی زمینی تنازعات کو حل کروایا اور مختلف ٹھیکے داروں کو کاشت کاری کی غرض سے سرمایہ کاری کیلئے مدعو کیا۔
مقامی لوگوں کی دلچسپی، محنت اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مشترکہ کاوشوں سے 10 ایکڑ سے شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ اب 800 ایکڑز کی زمین تک وسعت اختیار کر گیا ہے۔ فصلوں کی کاشت سے مقامی لوگوں کو ایک موثر ذریعہ معاش ملا اب تک گندم کی پیداوار سے تقریبا 20 ملین اور کاٹن سے 50 ملین کی آمدنی ہو چکی ہے۔ اگلے سال یہ پراجیکٹ تقریبا 1200 ایکڑ تک پھیل جائے گا۔
کوٹ منڈائی کے عمائدین کا کہنا ہے کہ ایف سی نے زمین کی کاشت کاری میں ہماری بہت مدد کی، ہمارے علاقے میں خوشحالی آئی ہے، ہمارے بچے ایف سی کے اسکولز میں زیرِ تعلیم ہیں جنہیں اچھی تعلیم مل رہی ہے ہم بہت خوش ہیں۔
کوٹ منڈائی کے مکینوں کے مطابق پراجیکٹ کی کامیابی سے جہاں لوگوں کو ذریعہ معاش ملا وہیں علاقے میں مجموعی طور پر امن کی صورتحال بہتر ہوئی اوراب لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں، اس علاقے میں امن کی صورتحال ابتر تھی، ہماری زمینوں کے مسائل پر لڑائی جھگڑے رہتے تھے، ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ان مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد کی۔