پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی گئی

توسیع کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم ہاؤس کو خط لکھا تھا


ویب ڈیسک April 21, 2023
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے توسیع کے لیے وزیراعظم ہاؤس کو خط لکھا تھا۔

نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت آج 21 اپریل کو ختم ہورہی تھی۔

پی سی بی کے معاملات کو احسن انداز سے جاری رکھنے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم ہاؤس کو کمیٹی کی مدت 2 سے 4 ہفتے اضافے کی سفارش کے لیے خط لکھا تھا۔

وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں