عید سیزن کورونا میں بھی تاجر برادری اتنی پریشان نہیں تھی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

غریب عوام میں اشیائے ضروریہ خریدنے کی بھی سکت نہیں رہی ، اجمل بلوچ


April 21, 2023
فوٹو فائل

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ تاجر برادری عید سیزن میں انتہائی پریشان نظر آئی، تاجر برادری کو اتنی پریشانی تو کرونا میں بھی نہیں اٹھانا پڑی ملکی تاریخ میں عید کی خریداری میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

جمعے کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام میں اشیائے ضروریہ خریدنے کی بھی سکت نہیں رہی جن کے پاس پیسہ ہے ان کی خریداری کے لئے سامان نہیں ہے ملک میں ایک طبقہ غیر ملکی سامان کا خریدار ہے درآمدات بند رہنے سے بھی تاجر برادری کا بیپناہ نقصان ہوا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ خام مال کی درآمد نہ ہونے سے ملکی انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچاصدر انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر اور پیٹرول کی دوڑ نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے حکومت ڈالرکی اڑان اور پیٹرول کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے حکومت صرف اور صرف اپنی سیاست بچانے میں مصروف ہے۔۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں