کراچی میں عید پر درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
پہلے روز درجہ حرارت 36 تک جاسکتا ہے جبکہ اتوار کو مزید ایک ڈگری بڑھے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطر پر کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز یعنی بائیس اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دوسرے یعنی اتوار کومزید ایک ڈگری اضافے سے پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں فعال رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔