سابق سینیٹر انور بیگ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
انور بیگ کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی
سابق سینیٹر انور بیگ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق انور بیگ کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جبکہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق سینیٹر انور بیگ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، سینیٹر انور بیگ ایک نیک دل انسان تھے، سینیٹر انور بیگ سیاست اور قانون سازی کے میدان میں گراں قدر خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔