علی امین گنڈا پور سے اظہار یکجہتی کیلیے بھائیوں نے بھی بال کٹوا لیے

علی امین گنڈا پور کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھائیوں نے بال چھوٹے کروائے


احتشام بشیر April 21, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے دو بھائیوں نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے بال کٹوا لیے۔

علی امین گنڈا پور ایک روز قبل جب عدالت میں پیش ہوئے تو اُن کے بال بہت چھوٹے تھے، صحافی سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جب سو کر اٹھے تو بال چھوٹے تھے۔

علی امین گنڈا پور کے دو بھائیوں فیصل امین اور عمر امین نے بھی یکجہتی کیلیے بال چھوڑے کروائے اور تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور اور اُن کے بھائیوں کی پہچان بالوں کو بھی سمجھا جاتا تھا کیونکہ اُن کی زلفیں شانوں سے نیچے تک تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔