کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں اختلافات کے بعد قتل و غارت گری شروع ہوگئی

کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان اختلافات کی بڑی اور بنیادی وجہ معاشی مشکلات ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک April 21, 2023
—فائل فوٹو

کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں اختلافات کے بعد قتل و غارت گری شروع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی ذیلی تنظیموں نے مرکزی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سربراہی کیلیے جنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان اختلافات کی بڑی اور بنیادی وجہ معاشی مشکلات ہیں۔ ذیلی تنظیموں نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر مرکزی قیادت سے احتجاج کیا اور پھر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔