مشکل وقت میں انوشکا ساتھ نہ دیتیں تو نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتا ویراٹ کوہلی
ہماری آپس میں طویل گفتگو ہوتی جس سے مجھے مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ ملتا، سابق بھارتی کپتان
ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں انوشکا شرما ساتھ نہ دیتیں تو نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتا۔
ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ اہلیہ اپنے شوبز کیریئر میں اتار چڑھاؤ دیکھ چکی تھیں، کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے میں پریشانی میں منفی باتیں سوچتا، شاید حد سے زیادہ اناپرستی کا شکار ہوجاتا، مزید نروس ہوکر اپنی فکرمندی بڑھا دیتا، کئی نفسیاتی مسائل گھیر لیتے مگر انوشکا نے مجھے حقیقت کا بہادری سے سامنا کرنے کا سبق دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز آخری 20 اننگز میں ایک ففٹی
انہوں نے کہا کہ ہماری آپس میں طویل گفتگو ہوتی جس سے مجھے مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ ملتا، انھوں نے کبھی مجھے جھوٹی تسلی نہیں دی بلکہ یہی حوصلہ دیا کہ کوئی بھی صورتحال ہمیشہ کیلیے نہیں ہوتی، وہ خود بھی اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ عوامی دباؤ کا سامنا کس انداز میں کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ 3سال تک فارم کے متلاشی رہنے والے کوہلی نے ایشیا کپ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں،وہ اس کے بعد بھی تسلسل سے پرفارم کرنے میں کامیاب ہوئے۔