زمان پارک میں آپریشن کیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے بشریٰ بی بی

عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ، عمران خان کی اہلیہ نے وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا


ویب ڈیسک April 21, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید الفطر پر زمان پارک میں آپریشن کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے عید پر زمان پارک میں پولیس کے ممکنہ آپریشن کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مراسلے میں عمران خان کی اہلیہ نے لکھا کہ 'عید پر زمان پارک میں پولیس کی جانب سے آپریشن کا خدشہ ہے تاہم اس حوالے سے عدالت پہلے ہی حکم جاری کرچکی ہے مگر معلوم ہوا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کی غلط تشریح کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر کے زمان پارک میں آپریشن کیا گیا اور اگر اب کی بار ایسا ہوا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔