سوڈان میں فسادات پاکستانیوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

سوڈان میں 1500 پاکستانی موجود ہیں، جن کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک April 21, 2023
فوٹو فائل

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں موجود پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سوڈان میں اس وقت 1500 سے زائد پاکستانی موجود ہیں، جو بالکل محفوظ ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق خرطور میں قائم سفارت خانے کا عمہ واٹس ایپ کے ذریعے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں لمحہ بہ لمحہ حالات سے واقفیت دیتے ہوئے ہدایت دے رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے، ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے محفوظ نہیں، پاکستانیوں کی سلامتی وتحفظ اور جلد انخلاء کے معاملے پر دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ سوڈان کے حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں سوڈان کے سفیر سے ملاقات کی۔ مذید برآں سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا اور درپیش صورتحال پر بات چیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں