وزیر اعظم کا سوڈان میں پاکستانیوں کی سلامتی سے متعلق اہم بیان
سوڈان کے ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے غیرمحفوظ ہونے کیوجہ سے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کے لیے واٹس ایپ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی سلامتی وتحفظ اور جلد انخلاء کے معاملے پر دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستان کو یقین ہے کہ سوڈان کے حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔
دوسری جانب سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے غیرمحفوظ ہونے کیوجہ سے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مذید برآں سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا اور درپیش صورتحال پر بات چیت کی۔