عید کے موقع پر پی آئی اے اور پاکستان ریلویز کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد جب کہ ریلوے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا


ویب ڈیسک April 22, 2023
پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد جب کہ ریلوے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔ فوٹو: فائل

عیدالفطر کے موقع پر پی آئی اے اور پاکستان ریلویز نے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور پاکستان ریلویز نے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی ہدایت پر پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد جب کہ ریلوے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا، کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام پروازوں پر 22 سے 25 اپریل تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی اکانومی اور ایگزیکیٹو اکانومی دونوں کلاسز پر ہوگی، 20 فیصد رعایت کا مقصد ہم وطنوں میں عید کی خوشیوں بانٹنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریلویز نے بھی عیدالفطر کے موقع پر 22 اپریل سے 25 اپریل تک کرایوں میں 33 فیصد کمی کردی جب کہ یہ سہولت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔