فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ سگریٹ کی فروخت میں 50 فیصد کمی
حکومت کے لیے سگریٹ سے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا
سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ سے قانونی فروخت میں 50فیصد کمی آگئی۔
ڈائریکٹر فنانس فلپ مورس(پاکستان) لمیٹڈ محمد ذیشان کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں غیرقانونی تجارت سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام اشد ضروری ہوچکی ہے۔ حکومت ٹیکس ادا کرنے والی منظم صنعت کو سازگار ماحول فراہم کرکے معاشی بحران سے نکالنے کی کوششوں کو نتیجہ خیز بناسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سگریٹ انڈسٹری سے 185 ارب ٹیکس وصولی کی توقع
انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال تین مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا۔ جون اور اگست میں ملاکر 25 فیصد جبکہ فروری میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اس اضافہ سے سگریٹ پر ایکسائز 200 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سگریٹ کی قانونی فروخت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان مرکزی یونین پان سگریٹ مشروب ریٹیلرز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردہ ہنگامی خط میں قانونی سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ سے پان سگریٹ ریٹیلرز پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔