
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ہی گلبرگ،گڑھی شاہو، جیل روڈ، فیروز پور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی سے موسم اچانک بدلا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مغرب سے آنے والی ہواؤں اور بادلوں نے آسمان اور فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
دریں اثنا واسا کی جانب سے بارش کے پیش نظر پہلے ہی الرٹ جاری کردیا گیا تھا اور اس سلسلے میں تمام ملازمین کو نکاسی آب کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق عید کی چھٹیوں میں ملازمین و افسران کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔