عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں غیر قانونی طور پر توڑیں وزیر داخلہ
پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو دانستہ تباہ کیا گیا، ملک بھر میں انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں، وفاقی وزیر داخلہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں غیر قانونی طور پر توڑیں۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نےقوم میں نفرت کےبیج بوئے اور ان کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت تباہ ہوئی۔
رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف سےکیےگئےمعاہدےکی خلاف ورزی کی۔ تحریک انصاف کےدورحکومت میں ملکی معیشت کودانستہ طور پر تباہ کیاگیا۔ گزشتہ ایک سال سے عمران خان ملک میں انتشارپھیلارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نےغیرقانونی طورپرصوبائی اسمبلیاں توڑیں۔ آئین اورقانون کےمطابق ملک میں انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں۔