افغانستان عید کی تقاریب میں خواتین کی شرکت پر پابندی

پابندی صرف دو صوبوں بغلان اور تخار میں عائد کی گئی ہے جہاں خواتین کو گروپوں کی صورت میں باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 22, 2023
فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان نے خواتین کے عید کی تقاریب میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی صرف دو صوبوں بغلان اور تخار میں عائد کی گئی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغلان اور تخار کی صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں الگ الگ نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عیدالفطر کے ایام میں گروپوں کی صورت میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کی انتظامیہ نے خواتین پر یہ پابندی علما اور مقامی اکابرین کی جانب سے مخلوط اجتماعات کے تدارک کے مطالبے کے بعد نافذ کی ہے ۔



واضح رہے کہ خواتین پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے طالبان پر عالمی سطح پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

ایک ہفتہ قبل ہی صوبہ ہرات میں خواتین کے ریستورانوں میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد طالبان پر تنقید میں اضافہ ہوگیا تھا، اور اب عیدالفطر کے ایام میں خواتین کے عید کی تقاریب میں شرکت پر پابندی کو بھی حقوق نسواں کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے