
ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان نے بتایا کہ پاک فوج اور دیگر فلاحی اداروں کے رضا کار حادثے کے بعد سے مسلسل ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملبے سے نکلنے والی لاشوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے، مرنے والوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔
عبدالناصر خان کے مطابق پہلے روز پہاڑی تودے کے ملبے سے 8 زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ گزشتہ چار روز کے دوران 25 کنٹینرز نکالے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چار روز قبل طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرگیا تھا جس کے ملبے تلے کئی کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئیں تھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔