چوہدری شجاعت کا ملکی مسائل کے حل کیلیے سیاستدانوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ

سب کو کہتا ہو مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کریں، سربراہ ق لیگ


ویب ڈیسک April 22, 2023
فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مل کر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، سب مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے مسائل حل کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت سے گجرات چیمبر کے سابق صدر عنصر محمد سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین بھی موجود بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں ملکی معاشی صورت حال سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی جبکہ وفد نے گجرات کو انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے اور مسائل میں معاونت کی درخواست بھی کی۔

کاروباری شخصیات کے وفد نے چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

شرکا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے، ملکی معیشت کو ملکر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی سیاست کی اور یہ سفر جاری رہے گا، سب کو کہتا ہو مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں