عید پر کترینہ کیف کے خوبصورت لباس نے مداحوں کو خوش کردیا

کچھ صارفین نے نفرت کے ماحول میں اداکارہ کو امید اور مثبت انداز میں محبت پھیلانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا


ویب ڈیسک April 23, 2023
فوٹو: فائل

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو عید مبارک کیا اور ساتھ ہی اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ عید کے روایتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی اور سنہری پھولوں کے نقش والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر نفیس قسم کی کڑھائی کی گئی ہے۔




کترینہ کیف نے ساتھ ہی کپڑوں کی مناسب سے زیوارت پہنے ہیں اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔

اداکارہ نے جیسے ہی اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان کی پوسٹ پر مداحوں کا رش لگ گیا اور مختلف تبصروں کے ساتھ اداکارہ کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نفرت کے ماحول میں اداکارہ کو امید اور مثبت انداز میں محبت پھیلانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں