وزیراعظم کا بحرین کے شاہ کو فون دوطرفہ تعاون اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے پر غور

دونوں رہنماؤں نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا


ویب ڈیسک April 23, 2023
فوٹو : فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے مملکت بحرین کے ساتھ تاریخی، باہمی احترام، مشترکہ عقیدے اور مشترکہ مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا.

انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات کا خاص طور پر حوالہ دیا۔

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |