چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک مریم نواز کی جسٹس عمرعطا بندیال پر کڑی تنقید

جہاں فیصلے آئین نہیں بلکہ بیگمات،ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں،وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا، رہنما ن لیگ

—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ 'پہلے بھی کہا تھا کہ یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں'۔


سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ 'جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات/ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا'۔





انہوں نے مزید کہا کہ '(ایسے ماحول میں) تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں!'


Load Next Story