حافظ آباد میں معروف اسٹیج ڈانسرعاشی قتل

مقتولہ کی لاش گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس

فوٹو : فائل

حافظ آباد میں معروف اسٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں عاشی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load Next Story