کریمیا تاریخی طور پر روس کا حصہ ہے چین کے بیان پر مغربی ممالک ناراض
کریمیا سابق سوویت رہنما نکیتا خروشیف نے یوکرین کو پیشکش کیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ
فرانس اور دیگر مغربی ممالک نے فرانس میں چین کے سفیر لو شائے کے یوکرین کی خودمختاری سے متعلق سوال اٹھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئی ایک کانفرنس میں یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کریمیا یوکرین کا حصہ ہے یا نہیں، چینی سفیر لو شائے نے کہا کہ تاریخی طور پر یہ روس کا حصہ ہے اور اسے سابق سوویت رہنما نکیتا خروشیف نے یوکرین کو پیشکش کیا تھا۔
لوشائے نے مزید کہا کہ سابق سوویت یونین ممالک (جیسے یوکرین، لیٹویا، لتھوانیا اور اسٹونیا) کی بین الاقوامی قانون میں کوئی حقیقی حیثیت نہیں ہے کیونکہ ان کی خود مختاری کے حوالے سے کوئی عالمی معاہدہ نہیں ہوا۔
چینی سفیر کے بیان پر فرانسیسی وزارت خارجہ نے تمام اتحادی ممالک کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ 1991 میں یوکرین کی سرحدوں کو پوری بین الاقوامی برادری بشمول چین نے عالمی سطح پر تسلیم کیا تھا۔