سوڈان خانہ جنگی غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کا انخلا جاری

سعودی عرب، امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے 300 سے زائد شہریوں کو نکالا گیا


ویب ڈیسک April 24, 2023
مختلف ممالک کے 300 سے زائد سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کو نکالا گیا؛ فوٹو: رائٹرز

سوڈان میں ملکی فوج اور باغی پیرا ملٹری فورس کے درمیان خانہ جنگی میں شدت آگئی جس کے باعث غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کی ان کے وطن بحفاظت واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے 90 اور امریکا نے 100 کے قریب سفارت کاروں معہ اہل خانہ اور اپنے شہریوں کو سوڈان سے فضائی، بری اور بحری راستوں سے واپس بلالیا۔

اسی طرح فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے بھی اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا جن کی مجموعی تعداد 200 بنتی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : سوڈان میں عید پر جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں؛ ہلاکتیں 400 سے متجاوز

اب بھی سوڈان میں دہری شہریت کے حامل امریکی اور دیگر ممالک کے ہزاروں شہری سوڈان میں پھنسے ہوئے ہیں جن کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث 20 ہزار افراد غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پڑوسی ملک چاڈ پہنچ گئے اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں سمیت 150 افراد کو ریسکیو کرلیا

واضح رہے کہ متحارب گروپس کے درمیان عید پر تین روز کی جنگ بندی کے باوجود خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں