عیدالفطر کے تیسرے روز دعوتوں کا سلسلہ جاری تفریح گاہوں میں عوام کا رش

لوگوں کی بڑی تعداد پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کر رہی ہے۔


ویب ڈیسک April 24, 2023
لوگوں کی بڑی تعداد پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کر رہی ہے۔ فوٹو:فائل

ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز ہے، لوگ خوشیاں منارہے ہیں اور گہما گہمی جاری ہے۔

عوام رشتے داروں کے گھروں پر جانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کر رہی ہے۔ کراچی میں ساحل سمندر پر تفریح کےلیے آئے لوگوں کا رش ہے۔

بچے جھولے جھولنے میں مصروف ہیں اور عیدی کے پیسوں سے مزے مزے کی چیزیں خرید کر ان سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ گھروں میں مزے مزے کے کھانے پکائے جارہے ہیں۔

امن امان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکار چوکس ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں