لاہور میں برطانوی نژاد خاتون سے ڈکیتی 19 لاکھ کے زیورات اور نقدی سے محروم

خاتون والدہ کی وفات پر پاکستان آئی ہوئی تھیں، واپس برطانیہ جانے کے لیے گھر سے نکلیں تو واردات ہوگئی

ملزمان ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے (فوٹو : ویڈیو گریب)

ساندہ کے علاقے میں ڈاکو برطانوی نژاد خاتون سے دن دیہاڑے 19 لاکھ روپے کی جیولری اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں برطانوی خاتون سے سرراہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خاتون والدہ کی وفات پر پاکستان آئی ہوئی تھیں، واپس برطانیہ جانے کے لیے گھر سے نکلیں تو واردات ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واردات یوسف روڈ اسلام پورہ پر گزشتہ روز صبح چھ بجے کے قریب ہوئی جس میں خاتون سے انیس لاکھ سے زائد مالیت کی جیولری ، برطانوی پائونڈ، قیمتی لیپ ٹاپ اور برطانوی پاسپورٹ بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔


[video width="640" height="352" mp4="https://www.express.pk/2023/04/whatsapp-video-2023-04-24-at-2.22.38-pm-1682338203.mp4"][/video]

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور واردات کے بعد کار کی چابی بھی ہمراہ لے گئے، دونوں ڈاکو کی عمریں پچیس سے تیس سال کے قریب ہیں۔

پولیس نے رضوان شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story