محمد شہاب الدین نے بنگلا دیش کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

73 سالہ شہاب الدین فروری میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے


ویب ڈیسک April 24, 2023
73 سالہ شہاب الدین فروری میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے، فوٹو: ٹوئٹر

بنگلادیش کے 22 ویں صدر محمد شہاب الدین نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا، وہ فروی میں بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے سینیئر رہنما اور سابق جج 73 سالہ محمد شہاب الدین نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب میں ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھالیا۔

زمانۂ طالب علمی سے عوامی لیگ سے وابستہ شہاب الدین سابق صدر عبدالحمید کی جگہ سنبھالیں گے جن کی مدت رواں ہفتے ختم ہو رہی ہے۔

banglesdh new presidetn take aotah

بنگلادیش میں پارلیمانی نظام ہونے کے باعث کلی اختیارات وزیراعظم شیخ حسینہ کے پاس ہیں جب کہ صدر کا عہدہ نمائشی ہے تاہم اس کے باوجود عام انتخابات کے دوران اور قوانین کی منظوری کے لیے صدر دفتر خاص اہمیت حاصل کرجاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے نہایت وفاردار سمجھے جانے والے رہنما محمد شہاب الدین کو صدر بنایا گیا ہے کیوں کہ بنگلا دیش میں عام انتخابات دسمبر یا اگلے سال جنوری میں ہونے والے ہیں۔

Bangladesh president

گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں صدر شہاب الدین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے اور ساز گار ماحول پیدا کرے۔

صدر شہاب الدین کی اہلیہ ربیکا سلطانہ وفاقی حکومت میں سابق جوائنٹ سکریٹری رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں