فنکاروں کا چڑیا گھر کیلئے مزید جانور نہ منگوانے کا مطالبہ

مزید جانور منگوا کر انہیں تکلیف نہ دیں، فنکاروں کی اپیل


ویب ڈیسک April 24, 2023
(فائل فوٹو)

فنکاروں نے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی موت کے بعد بیرونِ ملک سے مزید جانور منگوانے پر اعتراض کر دیا۔

دو روز قبل کراچی کے چڑیا گھر کی 17 سالہ نور جہاں کئی ماہ بیماری کا شکار رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔ جس کے بعد سری لنکا کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ پاکستان کو مزید دو ہاتھی بھجوائے گا۔

تاہم پاکستان شوبز کے فنکاروں کی جانب سے چڑیا گھروں کیلئے بیرونِ ملک سے مزید جانور منگوانے کے خلاف آواز اُٹھائی جا رہی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by MEGA News (@meganews.tv)




اداکارہ اُشنا شاہ نے سری لنکا سے مزید جانور منگوانے پر اعتراض کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے کہ اس کے خلاف آواز اُٹھائی جائے اور بیرونِ ملک سے جانور منگوانے سے روکا جائے۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حکام سے اپیل کی جارہی ہے کہ مزید جانور منگوا کر انہیں تکلیف نہ دیں جبکہ فنکاروں سمیت کئی صارفین نے پاکستان کے چڑیا گھروں کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by MEGA News (@meganews.tv)




یاد رہے کہ کراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں