سراج الحق کا افغان وزیرخارجہ کو ٹیلی فون سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

امیرجماعت اسلامی نے عید کے موقع پرافغان عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، ترجمان


ویب ڈیسک April 24, 2023
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ان خیالات کا اظہار امیر جماعت نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ترجمان کے مطابق سراج الحق نے افغان وزیرخارجہ کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے برادر ہمسایہ ملک کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سراج الحق نے افغان وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب ہیں اور ان کا مستقبل شاندار ہے۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امیر جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ امید ہے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |