وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا ایسی خبریں من گھڑت ہیں مریم اورنگزیب

میڈیا بغیر تصدیق کے وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے، وفاقی وزیر

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

واضح رہے کہ اطلاعات زیرگردش تھیں کہ انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی جانب آبزرویشن پر حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی بنا لی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن پر اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا۔

اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ایسی کسی بھی خبر کی تردید کردی۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔




مریم اورنگریب نے مزید کہا کہ عوام، پارٹی، اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ من گھڑت افواہ حقیقت نہیں، میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔

 
Load Next Story