پرویزخٹک کی اہلیہ انتقال کرگئیں صدر مملکت و دیگر کا اظہارتعزیت
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ اور تدفین لاہور میں ہوگی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورخیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
خاندانی ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ مرحومہ کی نمازجنازہ اور تدفین کل لاہور میں ہوگی، مرحومہ کا جسدخاکی لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی ٹویٹ میں صدرمملکت نے اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے دعا کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بھی ٹویٹر پیغام کے ذریعے رہنما تحریک انصاف سے ان کی اہلیہ کی رحلت پر اظہارتعزیت کیا۔