- مچھلی کا تیل، نقصان دہ یا فائدہ مند؟
- دبئی کے پرتعیش ہوٹل کی بالکونی میں کپڑے سکھارہی خاتون کی ویڈیو وائرل
- مخصوص نشستیں؛ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، الیکشن کمیشن
- چین: قومی سلامتی سے متعلق حکومت نے انٹرنیٹ کے قوانین مزید سخت کردیے
- وزیراعظم قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے
- پروٹین کیلئے گوشت کی بہترین متبادل غذائیں
- چھوٹے بچوں کا خود اپنے ہاتھ سے کھانا انکی نشونما کیلئے فائدہ مند
- فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی
- پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر
- علی امین گنڈاپور کی غیرحاضری پر انسداد دہشتگردی عدالت برہم
- لاہور؛ ڈولفن فورس نے بارش میں پھنسے چینیوں کو بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا
- او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان
- عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی کوشش کو ایم کیوایم فتح تصور کررہی ہے، مئیر کراچی
- پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلیے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی خدمات سے متعلق تجاویز طلب
- ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز
- 2018 میں بھی پی ٹی آئی پارٹی انتخابات نہیں ہوئے، تب انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ
- گرین پاکستان پروگرام کے تحت بھرتی سیکڑوں ملازمین کی تنخواہیں رُک گئیں
- پی ٹی آئی کے 140 کارکنان ریلی نکالنے پر درج مقدمے سے بری
- مدینہ منورہ سے اسلام آباد کی حج پرواز 12 گھنٹے تاخیر کا شکار
- ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا
گزشتہ سال ایشیا میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو فراہم کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک
![پاکستانی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سیلاب نے پہنچایا، اے ڈی بی ( فوٹو: فائل )](https://c.express.pk/2023/04/2473332-adbafpx-1682354717-279-640x480.jpg)
پاکستانی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سیلاب نے پہنچایا، اے ڈی بی ( فوٹو: فائل )
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو فراہم کی گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق2022 کے دوران سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کے لیے کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی ،اے ڈی بی اور پارٹنرز نے پاکستان کو ساڑھے 5 ارب ڈالر کے منصوبے دیے جبکہ 2022میں پاکستان کو 2ارب 60کروڑ ڈالر کے رعایتی قرضے دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سیلاب نے پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلیں تباہ ہوئیں، طلب ورسد کا توازن خراب ہوا اور فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے مقامی طور پر مہنگائی بھی بڑھی ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک اور 3 کروڑ30 لاکھ متاثرہوئے جبکہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے جبکہ عالمی برداری کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر کے وعدے کیے گئے ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔