غزوہ ہند کا مورچہ کشمیر اور حیدرآباد دکن ہےحافظ سعید

امریکا اور بھارت پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، احیائے نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب


Staff Reporter April 21, 2014
امریکا اور بھارت پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، احیائے نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب فوٹو: فائل

جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ غزوہ ہند کا اصل مورچہ کشمیر اور اس کے بعد حیدرآباد دکن ہے۔

احیائے نظریہ پاکستان کی تحریک صرف پاکستان تک نہیں پورے برصغیراور عالم میں پھیلے گی، مہم کا مقصد ملک سے نفرتوں کا خاتمہ، اللہ کی نافرمانیوں پر توبہ اور تکمیل پاکستان ہے، پاکستان کے18کروڑ عوام متحد ہوں گے تو بھارت کے30 کروڑ مسلمان آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، امریکا اور بھارت اپنی انتقام کی آگ میں ڈوب کر پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، وہ جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام تقویٰ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں احیائے نظریہ پاکستان سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں نے کلمے کی بنیاد پر اسلامی ریاست کے لیے قربانیاں دیں مگر طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ہم اپنے مقصد پر عمل نہیں کرسکے، آج ملک میں ہر طرف نفرت، تشدد، قتل و غارت اور مسائل کا عروج ہے، بیرونی طاقتوں کو مداخلت کے راستے اندر سے ملتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی جس بدامنی کا شکار ہے اس کا بھی واحد حل نظریہ پاکستان پر متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں