سوڈان جنگ بندی کے دوران جھڑپیں مصری سفارتکار ہلاک
محمد الغروی مصری شہریوں کے انخلا میں مصروف تھے، وزارت خارجہ کی تصدیق۔ امریکا کی فریقین سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی اپیل
سوڈان میں جنگ بندی کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مصر کے ایک سفارت کار بھی لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت میں واقع سفارت خانے میں تعینات مصر کے معاون انتظامی اتاشی ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔محمد الغروی جنگ کے باعث سوڈان میں پھنسے مصری شہریوں کے انخلا کے دورانگولی لگنے سے ہلاک ہوئے، جب وہ سفارت خانے کی جانب جا رہے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سوڈان میں عید پر جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں؛ ہلاکتیں 400 سے متجاوز
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی معاونت سے سوڈان میں متحارب فریق پیر کے روز سے آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین 72 گھنٹوں کی جنگ بندی طے پاگئی۔
سوڈان میں جنگ کے دوران کئی ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے جب کہ جھڑپوں اور خونریز لڑائیوں میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 سے متجاوز ہو چکی ہے اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
امریکا نے سوڈانی فوج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) سے جنگ بندی پر عمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے علاوہ سوڈانی سویلین اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
یاد رہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز اور ملکی فوج کے درمیان جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں پہلے ہی سیاسی بحران کے شکار ملک میں عدم استحکام اور امن و امان کی مخدوش حالت مزید ابتر ہوگئی۔