ثاقب نثار صاحب نواز شریف دشمنی میں بہت دُور چلے گئے خواجہ آصف

آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا، اس کو سزا سنائی۔ اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک April 25, 2023
(فوٹو فائل)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثاقب نثار صاحب! آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دُور چلے گئے ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میاں ثاقب صاحب !آپ کی آڈیو سنی، بہت دکھ ہوا۔ آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دُور چلے گئے۔

 



خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے 14/15 سال قبل اپنے نواز و شہباز شریف کے ساتھ 2 گِلے مجھ سے بیان کیے، جو سراسر بے بنیاد ہیں، میں میڈیا پہ حقیقت بیان کر سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

انہوں نے سابق چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا، اس کو سزا سنائی۔ اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں