میں نے کونسا پاکستان بیچا ہے آڈیو لیکس پر ثاقب نثار کا اظہار برہمی

سابق چیف جسٹس کا آڈیو لیک پر جواب دینے سے بھی گریز

فوٹو : فائل

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کے ساتھ ہونے والی مبینہ آڈیو لیک پر سوال کے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا کہ 'میں نے کونسا پاکستان بیچا ہے؟'۔

انہوں نے آڈیو لیک کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔

مزید پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی


قبل ازیں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی، جس میں دونوں پنجابی زبان میں گفتگو کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس انتہائی سنگین اور تکلیف دہ ہے، عدالتوں کو سیاسی معاملات پر احتیاط کرنی چاہیے، وزیر قانون

مبینہ آڈیو میں ہونے والے بات چیت کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ ''اچھا خواجہ صاحب !میں آپ سے ایک چیز عرض کرناچاہتاتھا'' جس پر انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ایک پرانے 7 رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اپنے وکیل کو اس کا مشاہدہ کرنے کا کہیں پھر جب آپ پڑھیں لیں گے تو معلوم ہوجائے گا۔

 
Load Next Story