چین کا پاکستان کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کا اعلان
چینی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
چین نے پاکستان کی مسلسل غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو نے منگل کو خزانہ ڈویژن میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لئے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے اقتصادی و تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پینگ چنکسو نے پاکستانی عوام اور وزیر خزانہ کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور مشترکہ دوستانہ تعلقات کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو پاکستانی عوام کو چینی حکومت کی جانب سے مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
اعلامیے کے دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں جاری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی قیادت سے پاکستان کو ملنے والے تمام تعاون پر چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو کی کوششوں سراہا۔