سفاک شخص نے تعلقات قائم نہ کرنے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون اسپتال میں زیر علاج، چہرہ اور جسم شدید متاثر، پولیس نے درندے کو گرفتار کرلیا


April 25, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے محمد نگر میں سفاک شخص نے تعلقات قائم نہ کرنے پر شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد نگر میں سفاک ملزم نے 38 سالہ شادی شدہ خاتون سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے انکار کیا۔ ملزم نے انکار کرنے پر خاتون سے انتقام لیتے ہوئے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون کا چہرہ اور جسم بری طرح سے متاثر ہوا، جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر درندے ملزم کو گرفتار کیا تو اُس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ خاتون سے غیر شرعی تعلقات قائم کرنے کا خواہش مند تھا اور خاتون مسلسل انکار کررہی تھیں جس پر اُس نے انتقام کیلیے انتہائی قدم اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں