سوات سی ٹی ڈی دھماکے پر حکومتی مؤقف کو مسترد کرتے ہیں سراج الحق

سراج الحق نے کبل میں قائم سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکوں کو دہشت گردی قرار دے دیا

فوٹو فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حکومتی مؤقف کو مسترد کردیا۔

لاہور منصورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سوات کے علاقے کبل میں قائم سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والا واقعہ دہشت گردی ہے جس کو حکومت چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں بیس سال سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، یہ خون ریزی کا سلسلہ کب بند اور عوام کو کب امن نصیب ہو گا؟ اور لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟۔


مزید پڑھیں: دھماکا دہشت گردی نہیں تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹا، آئی جی کے پی

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے کے پی میں عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا، خیبرپختونخوا ہی نہیں پورے ملک میں عوام پریشان اور مایوس ہیں، حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے میں شہدا کی تعداد 18 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں، نام نہاد سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور پارٹی جھگڑوں میں الجھی ہوئی ہیں۔
Load Next Story