نوازشریف رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ اور ایران کا دورہ کریں گے

ایران نے پاکستان حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ تہران کی درخواست قبول کرلی ہے، ذرائع


ضیا تنولی April 21, 2014
ایران نے پاکستان حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ تہران کی درخواست قبول کرلی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وہ برطانیہ کے دورے کے بعد اگلے ماہ ایران کا بھی دورہ کرینگے۔ ذمے دار حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی دورہ ایران کے حوالے سے حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ایران نے پاکستان حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ تہران کی درخواست قبول کرلی ہے۔ اسی وجہ سے وزیراعظم برطانیہ کے دورے کے بعد ایران جائینگے۔ دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کو تبدیل کرکے سابق سفیر علی عود العسیری کو دوبارہ تعینات کرنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں