ٹی20 سیریز فخرزمان اور صائم ایوب سپر فلاپ ثابت

سینئر بیٹر نے محض 64 رنز بنائے، نوجوان کھلاڑی 57 سے آگے نہ بڑھ سکے


Sports Desk April 26, 2023
رضوان کے 162 رنز، حارث رؤف 11 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے (فوٹو: پی سی بی)

نیوزی لینڈ سے ٹی20 سیریز میں فخرزمان اور صائم ایوب سپر فلاپ ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ سے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں فخر زمان اور صائم ایوب صلاحیتوں کے بھرپور اظہار میں ناکام رہے،سینئر بیٹر نے 4 میچز کی 3 اننگز میں 21.33 کی اوسط سے 64 رنز بنائے، اس میں 47 رنز کی ایک اننگز بھی شامل تھی، اس دوران اسٹرائیک ریٹ 112.28 رہا۔

اسی طرح صائم ایوب نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر بھرپور داد سمیٹی مگر پھرناکامیوں کا شکار ہو گئے، انھوں نے 5 میچز کی 4 اننگز میں مجموعی طور پر 57 رنز بنائے، اوسط محض 14.25 اور اسٹرائیک ریٹ 132.25 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان بھی نوجوان صائم ایوب کے مداح نکلے

محمد رضوان نے سب سے زیادہ 162 رنز 54 کی ایوریج اور 139.65 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے، آخری میچ میں وہ 98 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسی طرح بابراعظم نے ناقابل شکست 101 کی اننگز سے تقویت پاتے ہوئے مجموعی طور پر 130 رنز بنائے، ان کی اوسط 43.33 اور اسٹرائیک ریٹ 146.06 رہا، افتخار احمد نے 129 رنز 195.45 کے اسٹرائیک ریٹ اور 43 کی اوسط سے بنائے، انھوں نے مجموعی طور پر اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ 11 چھکے جڑے۔ فہیم اشرف 50، عماد وسیم 52 اور شاداب خان 21 رنز بنا سکے۔

بولرز میں حارث رؤف نے سب سے زیادہ 11 وکٹیں 34.14 کی ایوریج سے حاصل کیں، عماد وسیم نے 10.37 کی اوسط سے 8 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں 26.16 کی اوسط سے حاصل کیں، شاداب خان نے 3 اور زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں