منشیات فروشی کے جرم میں پولیس اہلکار اور بیٹے کی سزا کالعدم

عدالت نے سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی

عدالت نے سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے منشیات رکھنے کے جرم میں ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات رکھنے کے جرم میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔


عدالت نے سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی اور ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

ماتحت عدالت نے کانسٹیبل فیاض اور بیٹے محبوب جعفری کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کیخلاف اکتوبر 2020 میں جیکسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 8 کلو سے زائد چرس گھر میں فروخت کیلیے رکھی ہوئی تھی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ماتحت عدالت نے شہادتوں کے تضاد کا غور سے جائزہ نہیں لیا۔
Load Next Story