لاہور میں غیرت کے نام پر دوشیزہ قتل

گھر والے چند روز قبل صلح صفائی کے بعد علیشاہ کو گھر لے آئے تھے


ویب ڈیسک April 26, 2023
گھر والے چند روز قبل صلح صفائی کے بعد علیشاہ کو گھر لے آئے تھے

گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ تھانہ غازی آباد کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق علیشاہ نے چند ماہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی۔

گھر والے چند روز قبل صلح صفائی کے بعد علیشاہ کو گھر لے آئے تھے۔ لڑکی کے چچاؤں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے علیشاہ کو قتل کیا۔

لڑکی کے والد نے بھائیوں پر مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے کہا کہ والد کی درخواست پر علیشاہ کے چچاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، لیکن واقعہ مشکوک ہے جس کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں